12 اگست 2011 - 19:30

لندن ميں اس ملک کے بدترين ہنگاموں کے پيش نظر سڑکوں پربڑي تعداد ميں پوليس اہل کاروں کو تعينات کرديا گيا ہے -

ابنا: خبروں کے مطابق لندن کي سڑکوں پر تعينات پوليس اہل کاروں کي تعداد دوگنی کر دي گئ ہے اور اب ان کي تعداد سولہ ہزار سے زائد پہنچ گئي ہے - يہ ايسي صورت ميں ہے جب برطانيہ کي وزير داخلہ نے مظاہروں اور تشدد کے نئے سلسلے کےخدشات کے درميان اعلان کيا ہے کہ ‎سڑکوں پر مزيد پوليس اہل کار تعینات کئے جائيں گے -

حاليہ دنوں ميں برطانيہ کے مختلف شہروں ميں ہونے والے مظاہروں اور ہنگاموں ميں اب تک پانچ لوگ ہلاک اور سترہ سو سے زائد گرفتار ہو چکے ہيں برطانيہ ميں مظاہرين، نسلي امتياز اور تفريق و بے انصافي کے خاتمے کے خواہاں ہيں۔

.............

/169